• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے بعد قذافی اسٹیڈیم کو سُکھانے میں ناکامی پر کرکٹ ماہرین کی تنقید



کرکٹ ماہرین نے قذافی اسٹیڈیم میں جمعے کے روز بارش کے بعد گراؤنڈ سکھانے میں ناکامی پر تنقید کردی۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس انفرا اسٹرکچر اور دوسری چیزوں کےلیے فنانس نہیں تو آئی سی سی کو دیکھنا چاہیے۔

کمنٹیٹر ہارشا بوگلے نے کہا کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں ہوا اور آدھے گھنٹے بارش ہوجائے تو میچ متبادل دن پر چلا جائے لیکن یہ معاملے ٹھیک نہیں، نکاس کا سسٹم بہترین بننا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے نئے تعمیر شدہ وی آئی پی انکلوژر کے ایک واش روم کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاں واٹر پروفنگ کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نہیں ہوسکا تھا جو چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد مکمل کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید