سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔