جنرل منیجر سوئی گیس پشاور وقاص شنواری نے کہا ہے کہ پشاور میں سحری و افطاری میں صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران وقاص شنواری نے کہا کہ سحری کے وقت 100 جبکہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔
جی ایم سوئی گیس کے مطابق پشاور کے علاقوں گلبہار، گنج، کاکشال، ہزارخوانی، ورسک روڈ، کینٹ اور دیگر علاقوں کا سروے مکمل کر لیا ہے، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری صارف تک گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وقاص شنواری نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں، جس پر فوری کارروائی ہو گی۔