• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عمر ایوب اور عامر ڈوگر—فائل فوٹو
عمر ایوب اور عامر ڈوگر—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

قومی خبریں سے مزید