پاکستانی فلم و ٹی وی کی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم پسند تھے۔
سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔
اس دوران اداکارہ نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔
پروگرام کے دوران اداکارہ کی پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میزبان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بابر بھائی (بابر اعظم) بہت پسند تھے، مگر اب وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی نہیں رہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ آج کل جو میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں میں ان کا نام نہیں جانتی۔