• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاشوراتری کی تقریبات کیلئے پاکستان آئے ہندو یاتری بھارت واپس روانہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)ہندو مذہب کے تہوار مہاشوراتری کی تقریبات کے لیے پاکستان آئے ہندو یاتری اتوار کے روز بھارت واپس روانہ ہوگئے۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ۔۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر یاتریوں کو الوداع کیا۔۔واہگہ بارڈر پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرد ھان سردار رمیش سنگھ روڑا نے کہا کہ،پاکستان امن کی دھرتی ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے لیے احسن اقدامات کر رہا ہے۔ کٹاس راج مندر کو ماسٹر پلان کے تحت خوبصورتی میں اضافہ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔بھارتی جتھا لیڈر رگو کمار نے کہا کہ پاکستان میں جو پیار اور محبت ملا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔جتھ کہ ہمراہ آنے والے یاتری متروکہ بورڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر شکر گزار ہیں ہمیں پاکستان میں مذہبی عبادات اور زیارات کے لیے مکمل آ زاد ی حاصل تھی جبکہ سکیورٹی کے بالخصوص بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید