• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی لوڈشیڈنگ سے گریز کریں، کمشنر کراچی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کو ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اور سوئ گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، علاوہ ازیں ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتیں چیک کیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی ک تے ہوئے پہلے روز گراں فروشوں پر 15 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ عائد، 14 گراں فروشوں کو گرفتار جبکہ 18 دکانیں سیل کی گئیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید