• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا نے تاریخ کا سب سے زیادہ سرپلس بجٹ دیا: مزمل اسلم

مشیرِ خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم—فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم—فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا نے تاریخ کا سب سے زیادہ سرپلس بجٹ دیا۔

مشیرِ خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبرپختون خوا حکومت کی ایک سال کارکردگی کے بارے میں بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مالیاتی سال کے پہلے 6 ماہ میں 169 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، خیبرپختون خوا حکومت نے اپنے لیے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کا ہدف مقرر کیا تھا جس کو ہم نے پہلے 6 ماہ میں ہی 169 پر پہنچایا ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیا گیا 178 ارب روپے کا سرپلس آسانی سے حاصل کر لیں گے۔

مشیر خزانہ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ کے پی کی ٹیکس شرح تقریباً 50 فیصد ہے، نان ٹیکس 55 فیصد جبکہ ٹیکس کی شرح 46 فیصد ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں کے 70 ارب روپے کی بقایا جات اتارے ہیں، پنشن فنڈز سے 40 ارب روپے کے پیسے خرچ کیے گئے۔

مشیر خزانہ خیب رپختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ کا پہلا ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ بنایا جس کے لیے 30 ارب روپے الگ کر دیے ہیں اور مزید 40 ارب روپے بہت جلد منتقل کریں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید