• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محکمہ ایکسائز نے کسٹم افسران کی گاڑیاں روک لیں، کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے


کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مہم میں محکمہ ایکسائز نے کسٹم افسران کے زیر استعمال کئی گاڑیاں ضبط کرلیں۔

 سی ویو پر سینئر افسر اور گاڑی کو چھڑوانے کسٹم اہلکار پہنچ گئے۔ ایکسائز اہلکاروں کو دھکے دیے اور سینئر افسر کو بھگا دیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران سرکاری نمبر پلیٹس والی کئی گاڑیاں روک لیں، گاڑیوں میں سوار کسٹم افسران نے مدد کیلئے کسٹم اہلکاروں کو بلا لیا۔

جس کے بعد کسٹم اور ایکسائز کے اہلکار آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیے، سینئر کسٹم افسر اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دانش محمود کا کہنا ہے کہ ٹمپرڈ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی ہے، ٹمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا، بدتمیزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب  ڈپٹی کلکٹر کسٹم رضا علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز اہلکاروں کا ہماری گاڑیوں کو روکنا غلط ہے، ہم ٹمپرڈ گاڑیاں قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں، گاڑیوں کے استعمال کیلئے لیٹر بھی جاری کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید