• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹادیا گیا

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں تنظیمِ نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 اعلامیے کے مطابق صوبے میں پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹا دیا گیا، نئے عہدیداروں کی تقرری کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق حکومتی عہدے رکھنے والے پارٹی عہدے نہ رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید