• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے صحافیوں کو ہراساں کرنے پر فکر مند ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک---تصویر بشکریہ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک---تصویر بشکریہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کام کرنے والوں اور صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارتی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ میں قوانین کے استعمال کے ذریعے کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور غیر جانبدار صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پر فکر مند ہوں۔

انسانی حقوق کے ہائی کمشنرنے بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیےجلد اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید