• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری وفد اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس کیلئے روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کشمیری وفد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوگیا۔

اس 6 رکنی وفد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، امجد یوسف، پرویز شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

جنیوا روانہ ہونے والے وفد میں حریت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ ماہرِ تعلیم، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنان شامل ہیں۔

کشمیری وفد یو این ایچ آر سی کے خصوصی نمائندوں, سفارت کاروں، بین الاقوامی این جی اوز سے ملے گا۔

دورے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے، جس میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اختلافِ رائے پر پابندیوں، مذہبی حقوق پر حملوں، غیر قانونی نظر بندیوں، کشمیری قیدیوں کی حالتِ زار میں اضافے پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید