ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-