• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ٹی وی کیوں بند کیا؟

بھارتی اداکار امیتابھ بچن — فائل فوٹو
بھارتی اداکار امیتابھ بچن — فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر حیران رہ گئے۔

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر  مبارک باد دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں تو سمجھا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہار جائیں گے اور مایوس ہوکر ٹی وی بھی بند کر دیا تھا۔

اداکار نے یہ بھی لکھا ہے کہ لیکن ہم میچ جیت گئے، کیا بات ہے بھارت کی!! مبارک ہو۔

امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے 12ویں اور آخری میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید