• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ کے دوران سرگودھا سے 24 بچے اغوا، والدین میں خوف و ہراس

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بچوں کے اغواء کی وارداتوں کے باعث والدین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اب تک 6 ماہ کے دوران سرگودھا کے مختلف علاقوں سے 24 بچوں کو اغواء کیا جاچکا ہے۔ جبکہ بعض ایسے بھی ہیں جن کے مقدمات درج نہیں ہو سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ والدین کا فرض ہے کہ بچوں کے اغواء ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانوں کو اطلاع کریں۔
تازہ ترین