امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے جواب میں مصر نے غزہ کے مستقبل کے لیے نیا منصوبہ پیش کر دیا۔
مصر نے حماس کو حکومت سے الگ کر کے غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز دی ہے جو وہاں پر عرب، مسلم اور مغربی ممالک کی حمایت سے کام کرے گی۔
اب مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کو عرب لیگ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس منصوبے پر جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مستقل امن معاہدے سے پہلے عمل درآمد کیا جائے گا یا پھر بعد میں۔
مصر کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے کی ابھی تک کسی بھی عرب ملک کی جانب سے حمایت یا مخالفت سامنے نہیں آئی۔