امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب غزہ پٹی کے حوالے سے اپنے منصوبے کی اے آئی ویڈیو شیئر کی تو اُنہیں اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
متنازع ویڈیو میں ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ پٹی میں کاک ٹیل پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، نیتن یاہو نیم برہنہ ہیں اور داڑھی والے بیلی ڈانسرز ساحل پر رقص کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ پلان کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر پیش کرتی ہے۔
ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ تقریباً 20 لاکھ کی فلسطینی آبادی کو غزہ سے صاف کر کے وہاں دُبئی جیسا تفریحی مقام بنانا چاہتے ہیں لیکن ناقدین اسے نسل کشی کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا سائٹ پر کسی نے ویڈیو کو انتہائی نازیبا قرار دیا تو کسی نے نفرت انگیز اور خوفناک، ویڈیو کو خاص طور پر ٹرمپ کے مسیحی حامیوں نے سخت ناپسند کیا۔
ٹرمپ کے سونے کے مجسمے کو بت پرستی کی علامت کہا اور لکھا کہ یہ مجسمہ دجال کی علامت ہے۔