سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں خیرپور کی رہائشی لڑکی نے اپنے وکیل کے توسط سے رقم کے عو ض فروخت کرنے اور زبردستی بڑی عمر کے شخص سے نکاح کرانے کے خلاف آئینی درخواست دائر کی ہے، خیرپور کے علاقے مل کالونی کی رہائشی 12سالہ بچی امینا گوپانگ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی ماں نے تین لاکھ روپے کے عو ض شکارپور کے رہائشی 45سالہ شخص کو فروخت کر کے زبردستی نکاح کرایا ہے، نکاح کے خلاف خیرپور کی عدالت میں مقدمہ درج کرانے پر مذکورہ شخص غلام سرور کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میری جان کو خطر ہ ہے، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، آئینی درخواست میں لڑکی نے پولیس کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔