کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
کل سے شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 35 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
شہرِ میں 12 مارچ تک گرم موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب 12 مارچ کے بعد مغربیہ واؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی و شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے جبکہ 12 مارچ کے بعد کراچی میں درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔