پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری دن کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا ، جہاں 100 انڈیکس 1 ہزار 459 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 713 پر بند ہوا ہے۔
حصص بازار میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔
شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 156 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 36 ارب روپے ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے کا تھا۔