• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی‘ رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی‘ پولیس نے عدم تعمیل سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔ تاہم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کیس کی مزید سماعت20ستمبر تک ملتو ی کر دی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقر اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس وارنٹ کی تعمیل کے لئے عمران خان کے گھر بنی گالہ گئی مگر وہ وہاں موجود نہیں تھے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر بھی پولیس گئی تھی تاہم وہ بھی نہیں ملے۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عدم گرفتاری پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے خلاف باور د ی اہلکار پر تشدد‘ کارسرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقد ما ت درج ہیں۔
تازہ ترین