پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو اسکرین پر ہلکے میک اَپ میں دیکھ کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
سجل علی رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل’دل والی گلی میں‘ شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔
شائقین کو بھی یہ ڈرامہ بہت پسند آ رہا ہے لیکن کچھ لوگ اس ڈرامے میں سجل علی کو ہلکے میک اَپ میں دیکھ کر ناخوش نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کو ہلکے میک اَپ میں دیکھ کر کچھ صارفین اُنہیں اپنی جلد کی حفاظت کرنے اور کچھ لائٹس اور کیمرے کے حساب سے میک اَپ کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ صارفین نے سجل علی کے چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے پڑے واضح نشانات کی بھی نشاندہی کی ہے۔