• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاج علی نے بیٹی کیلئے جذبات سے بھرپور شاعری شیئر کردی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف اداکار وہاج علی نے بیٹی کےلیے جذبات سے بھرپور شاعری انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

پاکستان کے مقبول اداکار وہاج علی ناصرف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ ان کی دل نشین شخصیت اور نرم مزاجی بھی مداحوں کو بےحد پسند ہے۔

 ان کا ڈرامہ تیرے بن میں مرتسم خان کا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے، انہوں نے دیگر شاندار ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وہاج علی کامیاب اداکار بلکہ ایک محبت کرنے والے والد بھی ہیں، ان کی بیٹی کا نام امیرا وہاج علی ہے جس سے وہ بےپناہ محبت کرتے ہیں، اگرچہ وہاج اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں، مگر اپنی بیٹی سے متعلق وہ اکثر دل کو چھو لینے والی پوسٹس شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی کےلیے معروف فنکار ضیاء محی الدین کی آواز میں ایک خوبصورت نظم شیئر کی جسے انہوں نے عنوان دیا ’بیٹی کے نام۔‘

وہاج علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں دنیا کو امیرا کی آنکھوں سے دیکھوں، ان راستوں پر چلوں جو ابھی تراشے نہیں گئے، ان بلندیوں کو چھو سکوں، جہاں تک شاید میں خود نہ جا سکوں، مگر وہ جا سکتی ہے، میری بیٹی، میری دنیا۔

ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی جانب سے اب تک کی سب سے خوبصورت پوسٹ، جبکہ دوسرے نے دعا دی کہ اللّٰہ آپ کو اپنی بیٹی کے ساتھ سلامت رکھے، آمین۔

کئی مداحوں نے امیرا کی خوبصورتی اور معصومیت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ماشاء اللّٰہ، بہت پیاری بیٹی ہے، اللّٰہ حفاظت فرمائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید