• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی کنسرٹ میں میرب علی کا نام پکارنے پر ہجوم کو شائستگی کی تلقین

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

عاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران سابقہ منگیتر میرب علی کا نام لینے پر ہجوم کو شائستہ انداز میں جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر گزشتہ شب ایک کنسرٹ کے دوران اس وقت خبروں کی زینت بنے جب حاضرین میں سے کچھ افراد نے ان کی سابقہ منگیتر میرب علی کا نام زور زور سے پکارنا شروع کر دیا۔

 یہ واقعہ عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں پرفارم کرنے پر پیش آیا۔

میرب علی اور عاصم اظہر نے 3 سال سے زائد عرصہ ایک ساتھ گزارا، جہاں وہ ایک دوسرے کی تقریبات، عیدیں اور خاندانی میل جول میں شریک ہوتے رہے، ان کی جوڑی کو مداحوں نے کافی پسند کیا، ان کے رشتے کے اختتام کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی، کیونکہ اس سے پہلے بھی عاصم اظہر کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق اور علیحدگی خاصی متنازع رہی تھی۔

گزشتہ شب کے کنسرٹ میں جب کچھ نوجوانوں نے میرب علی کا نام بار بار پکارا، تو عاصم اظہر نے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے انتہائی باوقار انداز میں جواب دیا کہ براہِ مہربانی کسی لڑکی کا نام اس طرح نہ لیں، سب کی فیملی ہوتی ہے۔

اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر صارفین نے عاصم اظہر کو سراہا اور ان کی شائستگی کی تعریف کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ آدھی زندگی تو عاصم اپنی سابقہ محبوباؤں کے نام کنسرٹ میں سن کر گزار دے گا جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ عاصم نے صورتحال کو بہت عزت سے ہینڈل کیا، ایسے نعرے مارنے والے لوگ جہالت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ جب اپنی پوری پرائیویٹ لائف سوشل میڈیا پر ڈالی جائے تو پھر یہ سب ہونا لازمی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید