• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ٹرانسمیشن: جویریہ سعود عامر لیاقت حسین کا ذکر کرتے رو پڑیں


پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، گلوکارہ اور میزبان جویریہ سعود آنجہانی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

رمضان المبارک کے آتے ہی ہر سال ٹی وی چینلز پر خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان میں سے ایک کی میزبانی اداکارہ جویریہ سعود کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز جویریہ سعود نے رمضان ٹرانمیشنز کی داغ بیل ڈالنے والی معروف شخصیت عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اداکارہ جویریہ سعود عامر لیاقت کی یاد تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

جویریہ سعود نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی جو ٹی وی چینلز پر بہار کا سماں بندھ جاتا ہے اس کا سارا کریڈٹ عامر لیاقت کے سر جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ہی رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ٹرینڈ سیٹر ہیں، انہوں نے جیو پر بہت بڑی بڑی ٹرانسمیشن کی میزبانی کی۔

شو کے دوران اداکارہ نے جیو کے معروف شو ’عالم آن لائن‘ کا بھی ذکر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید