• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ کا ہیرو، گووندا کو ٹکر دینے والا اداکار اب کہاں؟

بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کے ساتھ ہیرو آنے والے اور پردے پر گووندا کو ٹکر دینے والے اداکار کی زندگی ایک حادثے نے بدل دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1983ء میں فلم آندھرا کساری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شاندار پرفارمنس دے کر ایوارڈ جیتے والے ہریش کمار نے 18 سال کی عمر میں کرشمہ کپور کے ساتھ فلم ’پریم قیدی‘ اور راتوں رات مشہور ہوگئے۔

1990ء میں ریلیز ہونے والی فلم کے وقت کرشمہ کپور کی عمر 17 برس تھی جبکہ ہریش اُن سے عمر میں صرف ایک برس بڑے تھے، انہوں نے فلم میں خطرناک اسٹنٹ بھی خود کیا، جس کے بعد اُن کی شہرت ہر طرف پھیل گئی۔

مرلی موہن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پاریش راول، دلیپ تہیل، اسرانی، شفیع انعام دار اور بھارت بھوشن بھی نمایاں کرداروں میں شامل تھے۔

اس فلم میں شاندار پرفارمنس کے بعد بھی کرشمہ کپور نے کئی فلمیں کیں، جن میں کچھ ہٹ تو کئی فلاپ رہیں لیکن عامر خان کےساتھ راجا ہندوستانی اُن کی قسمت چمکادی اور بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاروں میں شامل ہوگئیں۔

یہی وہ وقت تھا جب کرشمہ کپور شہرت کی بلندیاں چھو ررہی تھیں لیکن اُن کی پہلی فلم کا ہیرو چند فلمیں کرنے کے بعد گمنامی میں چلا گیا تھا۔

ہریش کمار نے پریم قید کے بعد ترنگا اور کلی نمبر 1 میں پرفارمنس دی، لیکن ان فلموں سے دوسرے اداروں کا زیادہ فائدہ ہوا۔

فلم کلی نمبر 1 میں مرکزی کردار گووندا کا تھا اور اُن کے مقابل کرشمہ کپور تھیں لیکن اسکرین پر اسٹار اداکار کو ہریش کمار نے اپنی شاندار اداکاری سے خوب ٹکر دی، اُن کے کام کو خوب سراہا گیا۔

تاہم 2001ء میں کمر کی شدید چوٹ کے باعث فلم نگری روشنیوں سے دور ہوگئے، وہ طویل عرصہ بستر پر رہے، یوں اُن کا اداکاری کا کیریئر ختم ہوگیا۔

اس کے بعد انہوں نے پردے کے پیچھے رہ کر کام کیا اور مختلف پروجیکٹس میں اسکرپٹ، ڈائیلاگ اور اسکرین پلے پر کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید