• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا سومرو لائیو رمضان ٹرانسمیشن میں غصے میں آ گئیں

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو لائیو رمضان ٹرانسمیشن میں غصے میں آ گئیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اپنی منفرد اداکاری اور خوبصورت اسٹائلنگ کی بدولت حرا سومرو نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی، خاص طور پر ڈرامہ تیرے بن نے انہیں بے پناہ شہرت دی۔ 

حرا سومرو ایک لائیو رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں شو کے اینکرز کی تاخیر پر وہ اپنا ضبط کھو بیٹھیں۔

جب لائیو ٹرانسمیشن دوبارہ شروع ہوا تو اینکر نے ان سے پوچھا، حرا آپ ناراض کیوں ہیں؟

اس پر حرا سومرو نے سخت لہجے میں جواب دیا کہ آپ لوگ بہت عجیب ہیں، میں کیا کہوں؟ آپ پہلے ہی دیر سے آئے ہیں، میرا وقت ضائع کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کون سا رویہ ہے؟ آپ لوگوں میں پروفیشنلزم بالکل نہیں ہے، پتہ نہیں سوری کا لفظ ایجاد ہی کیوں ہوا؟ مطلب آپ کسی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور  پھر سوری کہہ دیتے ہیں اور اگر اگلا شخص جواب دے تو وہ بدتمیز لگتا ہے، وقت پیسہ ہوتا ہے اور آپ نے میرا پیسہ ضائع کر دیا۔

اینکر نے ان سے معذرت بھی کی لیکن حرا سومرو واضح طور پر ناخوش نظر آئیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔

 کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ اور اسکرپٹڈ معلوم ہوتا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ تو میرا جی پارٹ 2 لگ رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے مذاق میں کہا کہ لگتا ہے روزے کی وجہ سے بھوک لگ رہی ہے۔

ایک مداح نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہیں کون؟ میں نے تو کبھی ان کا نام نہیں سنا۔

کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ یہ سب اداکاری کا حصہ ہے اور حرا سومرو شو میں محض ڈرامائی انداز اپنا رہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید