• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمز: پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کے لیے پاکستان کا دستہ اٹلی پہنچ گیا۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز اٹلی کے شہر ٹیورن میں 8 مارچ سے 16 مارچ تک منعقد ہو رہے ہیں۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سے ٹیورین اٹلی میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کرے گا۔

16 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستے میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور ینگ گلوبل لیڈرز شامل ہیں۔

پاکستان کے کھلاڑی اسنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ 

گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید