پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
پی ٹی وی نے 153 رنز کا ہدف 7 کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی نے میچ میں 4 وکٹ حاصل کیں۔ پی ٹی وی کے وقار حسین نے میچ میں 106 اور محمد شہزاد نے 125 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔
دوسری طرف اسٹیٹ بینک کی جانب سے عمران بٹ نے میچ میں 89 اور 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پی ٹی وی کی جانب سے میچ میں محمد شہزاد اور عماد بٹ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں، فائنل میچ پنک بال سے کھیلا گیا۔