• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 اولمپکس، پاکستان نے صرف 10 میڈل اپنے نام کئے

28 Olympics 10 Gold Medal In His Pakistan
کھیلوں کا سب سے بڑے میلا، اولمپکس شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔یہ مقابلے 5اگست سے برازیل میں ہوں گے۔اب تک کھیلے گئے 28 اولمپکس میں پاکستان نے صرف 10 میڈل اپنے نام کئے ہیں جن میں 3 گولڈ ، 3 سلور اور 4 برانز شامل ہیں۔

پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں جبکہ اسی کھیل میں 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے ہیں۔ریسلنگ میں محمد بشیر نے 1960 میں برانز میڈل جیتا تھا۔پھر1988 میں باکسنگ میں حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آخری میڈل پاکستان نے 1992 میں ہاکی میں حاصل کیا تھا، اس بات کو بھی 24 سال گزر گئے جبکہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

2008 اولمپکس چین میں ہوئے جن پر 44 بلین ڈالر خرچہ آیا یعنی 44 کھرب پاکستانی روپے میزبان ملک نے 51 گولڈ میڈل کے ساتھ میدان مارا، امریکہ36 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

2012 کے اولمپکس لندن میں ہوئے جس کے اخراجات 10.4 بلین ڈالر لگے، یعنی 10 کھرب 40 ارب پاکستانی روپے،اس میں امریکا 46 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

اب تک ہونے والے 27 اولمپکس میں امریکہ نے سب سے زیادہ 976 گولڈ میڈلز حاصل کئے ہیں ۔
تازہ ترین