• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے سب سے بڑے پہاڑپر پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ

Paragliding From The Top Of Mont Blanc
دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کو خطروں میں ڈال کر کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

فرانس میں بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں نے ہزاروں میٹر کی بلندی سے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ماہر نوجوانوں نے یورپ کے 4ہزار809میٹر بلند ترین پہاڑMt. Blanc کے اوپر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے زمین تک پہنچے۔

اس خطرناک مظاہرے کے دوران ان کھلاڑیوں نے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ برف سے ڈھکی بلند ترین چوٹی سے زمین تک پہنچ کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا لیا۔
تازہ ترین