بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بلیک جیکٹ کے ساتھ بلیک شرٹ کے لُک کی نئی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی مینیجر پوجا دادلانی کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حالیہ پوسٹ نے یہ تصدیق کردی ہے کہ کنگ خان جےپور میں IIFA 2025 کے لیے پہنچ چکے ہیں اور وہ ایونٹ میں پرفارم بھی کریں گے۔
اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر زبردست توجہ حاصل کی ہے اور مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پوسٹ میں شاہ رخ خان کو ایک شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے، انہوں نے سیاہ ٹی شرٹ کو سیاہ جیکٹ کے ساتھ لیئر کیا ہوا ہے، جو ان کے کلاسک سویگ کا بھرپور اظہار کرتا ہے۔
ان کا لباس ڈینم پینٹس کے ساتھ مکمل ہوا تو اسٹائلش سن گلاسز نے چار چاند لگا دیے۔
پوجا دادلانی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہائے جےپور آپ سے آئیفا ایوارڈز میں ملتا ہوں۔
اس پوسٹ کے بعد مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی۔
کئی مداحوں نے شاہ رخ خان کو دل کی دھڑکن قرار دیا ہے۔
بہت سے لوگوں نے محبت بھرا اظہار کرتے ہوئے لکھا لو یو خان صاحب۔
واضح رہے کہ آج IIFA 2025 کے 25 ویں ایوارڈز کا فائنل ایونٹ جے پور میں منعقد ہو رہا ہے۔