• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر زرداری خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج تین بجے ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے، حکومت نے بھی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف زرداری کا استقبال کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنےکی دعوت دی گئی ہے۔

صدر کا خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید