اسلام آباد میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آئیسکو کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق ستمبر 2023ء سے جاری کارروائیوں میں اب تک 4 ہزار 8 سو سے زائد بجلی چوروں کو 41 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نےبتایا ہے کہ 3 ہزار 6 سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈھائی ہزار سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔