• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئیسکو کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب جاری ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ ابتدائی مرحلے میں اے ایم آئی میٹرز راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں لگا رہے ہیں، 12 لاکھ اے ایم آئی میٹرز جون 2026ء تک نصب کر دیے جائیں گے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ ہائی لاسز فیڈرز اور انڈسٹری کو ترجیحی بنیادوں پر اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہے، میٹر ریڈر کے بغیر خود کار طریقے سے میٹر ریڈنگ ممکن ہو گی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے اوور بلنگ اور بلوں کی ترسیل کی شکایات کا خاتمہ ہو گا، سسٹم اوور لوڈنگ سے محفوظ رہے گا، ٹرانسفارمرز اور میٹرز کی جلنے کی شرح کم ہو جائے گی۔

آئیسکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صارفین 24 گھنٹے بجلی کے استعمال کی مانیٹرنگ کر کے بل میں کمی لا سکتے ہیں، جبکہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز ڈیجیٹل اور خود کار طریقے سے منقطع کیے جا سکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید