واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ امریکہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے 83 فیصد پروگرام منسوخ کر رہا ہے۔مارکوروبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ6 ہفتے کے جائزے کے بعد ہم باضابطہ طور پر یو ایس ایڈ کے 83 فیصد پروگرام منسوخ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو 52سو معاہدے اب تک منسوخ ہو چکے ہیں۔