ٹورنٹو(آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد لبرل پارٹی نے سابق بینکر مارک کارنی کو پارٹی کا سربراہ منتخب کیا ہے جس کے بعد وہ جلد ہی کینیڈا کے آئندہ وزیراعظم بھی ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی حکمران جماعت نے 85.9 فیصد ووٹ سے پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔لبرل پارٹی کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد مارک کارنی کا کہنا کہ کینیڈا کبھی بھی اور کسی بھی شکل و صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔