• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کار میں برطانیہ اسلحہ اسمگل کرنے کے جرم میں 8 سال قید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو پاکستان سے کار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔ 40سالہ یاسر خان نےنیشنل کرائم ایجنسی کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا ] نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کےبیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے برطانیہ بھیجی جانے والی گاڑی میں اسلحے کے 72 پرزے اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔تحقیقات میں 40 سالہ یاسر خان نامی شخص ملوث پایا گیا, جس نے بعد ازاں ایجنسی کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1976 ماڈل کے ڈیٹسن سنی میں 9 ایم ایم گلاک سیلف لوڈنگ پستول کے لیے 36 ٹاپ سلائیڈز اور 36 بیرل اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ این سی اے کے بیان میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح بندوق کے پرزوں کو گاڑی کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق افسران نے یاسر کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی جس نے کار ڈیلر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید