کولمبو ، سری لنکا (اے ایف پی ) میں الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سر برہ کر سٹیلنا جار حیول نے کہا ہے کہ اقتصادی طور پر تباہ حال سری لنکا مستحکم ہوگیا ہے ۔ تا ہم اسے مزید مدد کی ضرورت ہے سری لنکا کے صدر سے آن لائن گفتگو میں آئی ایم ایف کی سر براہ نے کہا کہ سری لنکا کی اقتصادی بحالی کےلیے اس فلاش ملک کی امداد کرنا پڑے گی ۔ تا ہم انہوں نے اس مدمیں سری لنکا کی کو ششوں کو سراہا ۔ انہوں نے صدر انورا کماراڈ سانائیکے سے وعدہ کیا کہ سری لنکا کی اقتصادی بحالی میں بھر پور مدد کی جائے گی ۔ اپریل 2022ء میں دلیوالیہ قراردئیے جانے کے بعد آئی ایم ایف نے2023ء میں سری لنکا کو دو ارب 90کروڑ ڈالرز کا امداد پیکج فراہم کیا تھا ۔