ماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرۂ عرب میں اینٹی سائیکلون سندھ میں گرم موسم میں اضافے کا باعث تھا، تاہم اب ہوا کا یہ زائد دباؤ مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔
جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں 5 روز سے جاری گرمی کی شدت میں آج سے کمی متوقع ہے۔
شہرِ قائد میں دن کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے اورآئندہ 2 سے 3 دن بعد سندھ بھر میں موسم بہتر ہو جائے گا۔
جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار سے درجۂ حرارت مارچ کے معمول کے مطابق رہے گا۔