• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی کا کوئی کیس نہیں لگا، علیمہ خان


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔ بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے، آج بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ القادر کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ گئے ہیں، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔ 

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں جب تک ملک میں رول آف لاء نہیں ہو گا ملک آگے نہیں بڑھے گا، سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی کے دور میں قائم ہوا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک سنبھالیں، ملک میں اس وقت دہشت گردی بڑھ رہی ہے، بانی کہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے قانون کی بالادستی اور امن ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جب ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہم چاہتے ہیں وہ لوگ بانی سے ملاقات کےلیے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے لیگل امور پر سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدرکی ذمہ داری لگا دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید