• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، شرح سود کی توقعات پوری نہ ہونے پر فروخت کا دباؤ، 179 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،شرح سود کے بارے توقعات پوری نہ ہونے پر سرمایہ کاروں میں مایوسی، فروخت کا دباو بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 179پوائنٹس کی کمی،53.19 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب 68 کروڑ 35 لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 1.89 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں سرمایہ کاروں کو شرح سود میں مزید کمی کی امید تھی لیکن اعلان میںشرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے سے سرمایہ کاروں میں مایوسی نظر آئی ،جس سے منگل کو مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ نظر آیا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 746 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم بعد ازاں کچھ سیکٹرز میںخریداری سے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 178.69پوائنٹس کی کمی سے 114177.66 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس بھی 37.49پوائنٹس کی کمی سے 35309.70 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 22.52 پوائنٹس کی کمی سے 71009.16پر آگیا۔

بزنس سے مزید