پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے گپ شپ لگانے کے لیے ایک سیشن رکھا اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
اس سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ میرے شوہر صرف اپنی والدہ کی ہی بات سنتے ہیں، میری شادی کو ابھی صرف 2 سال ہوئے ہیں اور زندگی عذاب ہو گئی ہے۔
مداح نے مزید لکھا کہ آپ مجھے مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
کرن اشفاق نے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی ہی بات سنتے ہوں ان کے گھر کبھی نہیں بستے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ کرے آپ کے شوہر کو یہ بات جلدی سمجھ آ جائے۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی بات سنتے ہیں وہ کبھی اچھے شوہر نہیں بن سکتے۔