پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور گجر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
افطار پارٹی میں ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اسماعیل سرور گجر نے کہا کہ دہشت گردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا اور ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا بزدلانہ فعل ہے۔