مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔
مشیرِ اطلاعات کے پی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کو پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔