• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ میں جو کووک اور سریناکی بادشاہت قائم

پیرس( نیوز ڈیسک) نئی عالمی نینس رینکنگ میںنووک جو کووک اور سرینا ولیمز کی بادشاہت بر قرار ہے ، ویمنز ٹاپ 5 میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، سریناولیمز8300پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں، اینجلک کیربر6500 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، گاربین مگروزا5482 پوائنٹس جوڑ کر تیسرے نمبر پر ہیں، چوتھے اور پانچوں نمبر پر بالتر تیب اگنیسکا ریڈوانسکا اور سیمونا ہالیپ موجود ہیں، واشنگٹن اوپن کے فائنل تک پہنچنے والی وینس ولیمز ایک درجے کی ترقی پاتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر فائز ہوگئیں، وکٹوریا آذرنیکا کو ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے نمبر7 پر جانا پڑا، روبریٹاونسی اور کارلاسوار یز نیوار و سابقہ پوزیشنز آٹھویں اور نویں نمبر پر فائز ہیں، ڈمنیکا سبولکووانے دو زینے چڑھتے ہوئے12ویں سے 10ویں درجے پرقدم جمالیے، سویٹلانا کزنٹسووا کو ایک درجہ کی تنزلی کا سامنا رہا، وہ 11 ویں نمبر پر چلی گئیں، میڈیسن کیز کو بھی ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا، انہوں نے 12ویں پوزیشن سنبھالی، پیٹرا کیوٹووا کا بدستور 13واں نمبر ہے، جو ہانا کونٹا 4قدم کی جست لگاتے ہوئے 14ویں پوزیشن پر آگئیں، ٹیما بیزینسکی، بیلینڈ ایبنسک اور کیرولینا پلسکووا اپنی پرانی 16,15 اور 17 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں، سمانتھا سٹوسر 4قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 18ویں درجے پر پہنچیں، انا ستیسا پائیولائیشنکوف کا 19اور الینا سویٹلا ناکام 20واں نمبر برقرار رہا، دریں اثنا اے ٹی پی کی جانب سے مینز سنگلز ٹینس کی بھی نئی عالمی درجہ بندی جاری کی گئی، سربیئن اسٹار نووک جو کووک نے ٹاپ پوزیشن سنبھالے رکھی، اس کا15040 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے، ٹاپ 20 میں زیادہ اکھاڑ پچھار نہیں ہوئی تاہم 13پوزیشنز کے بعد تھوڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی، اینڈی مرے کے 10065پوائنٹس ہیں اور انہوں نے دوسرے نمبر کو جلابخشی، راجر فیڈرر نے 5945 کے ہمراہ تیسرا نمبر سنبھالا، انجری سے صحت یاب ہونے کی جدوجہد کرنے والے رافیل نڈال چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، سٹینسلس و اورینکا پانچویں پوزیشن پر فائز رہے، کائی نیشکوری چھٹی، میلوس رائونک ساتویں، ٹوماس بریڈیچ آٹھویں، ڈومنیک تھیم نویں جبکہ جوئے ولفریڈ سونگا ٹاپ 10کے آخری شریک ہیں، ڈیوڈ گوفن، مارن کلک اور ڈیوڈ فیرر 11سے 13ویں نمبر پر جلوہ گر ہیں، گیل مونفلز تین درجے بہتری ملنے پر 14ویں پوزیشن پر آگئے، رچرڈ گیسکوئٹ ایکقدم پیچھے ہٹتے ہوئے 15ویں نمبر پر چلے گئے جان اسنر اپنی سابقہ 16ویں پوزیشن سبھالے ہوئے ہیں، روبرٹو بوٹسٹا کو دو سیڑھیاں اترتے ہوئے 17ویں نمبر پر جانا پڑا، فلکیاٹو لوپز 21سے 18ویں نمبر پر آئے، نک کریگوئس ایک درجے پیچھے ہٹتے ہوئے 19ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ پابلوچیواس بدستور ٹاپ 20 کے آخری پلیئر ہیں۔
تازہ ترین