• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے: طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو
حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں کی اور مسلمانوں کی لڑائی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور وحدت پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں، اسلام دشمنوں نے پاکستان پر ایک بار پھر دہشتگردی کی جنگ مسلط کرنے کی سازش تیار کی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کے اندر بھی تفریق پیدا کرنا چاہتا ہے، ہمارا دشمن دہشت گردی اور تخریب کاری کے ذریعے انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ناکام ہوا ہے اور اب بھی ناکام ہوگا، بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

قومی خبریں سے مزید