• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی: نعیم پنجوتھا

پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا—فائل فوٹو
پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رؤف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔

نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنماؤں سےصرف 1 ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے بتایا کہ آج 6 رہنما بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی 2، 3 مرتبہ کینسل کروائی گئی ہے۔

نعیم پنجوتھا نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلق سپرنٹنڈنٹ کو درخواستیں لکھی ہیں، جیل حکام نے آج وہی پرانی باتیں دہرائی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید