پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران میں آج سے انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انٹربیٹ سروسز کی بحالی کا اعلان پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی انٹرنیٹ مانیٹرنگ تنظیم نیٹ بلاکس نے بھی آج صبح سے انٹرنیٹ کی ٹریفک میں معمولی بہتری رپورٹ کی تھی۔
نیٹ بلاکس کے مطابق ہفتے کی صبح ایران میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں معمولی سا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 200 گھنٹوں سے زائد تعطل کے بعد سامنے آیا۔
ادارے کے مطابق انٹرنیٹ رسائی میں انتہائی معمولی بہتری آئی ہے، تاہم مجموعی کنیکٹیوٹی اب بھی معمول کے صرف تقریباً 2 فیصد پر برقرار ہے، اور انٹرنیٹ کی مؤثر بحالی کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔