• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی کمی محسوس نہیں ہوئی، بیٹیاں میری دنیا ہیں: شہود علوی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کے نامور اداکار شہود علوی نے بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان فرق پر کھل کر خیالات کا اظہار کر دیا۔

شہود علوی کو ورسٹائل اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے، انہوں نے شوبز میں ہدایت کاری کے شوق کے ساتھ قدم رکھا مگر بعد میں اپنی اداکاری کے منفرد انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے، ان کی پرفارمنس میں وہ جادو ہے جو ناظرین کو اسکرین سے جوڑے رکھتا ہے۔

شہود علوی ناصرف ایک کامیاب اداکار ہیں بلکہ وہ ایک فخریہ گرل ڈیڈ (بیٹیوں کے والد) بھی ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں شہود علوی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹوں اور بیٹیوں کی محبت اور رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میرا بیٹا نہیں ہے، میں نے کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی، کیونکہ میری بیٹیاں میری دنیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی والدین سے محبت کرتے ہیں، مگر اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے، بیٹیاں اپنی محبت کا اظہار زیادہ کرتی ہیں، جبکہ بیٹے کچھ فاصلہ رکھتے ہیں، بیٹے گھر کی ذمے داریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ والدین سے کچھ دور ہو جاتے ہیں، جبکہ بیٹیاں زیادہ قریب رہتی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران شہود علوی نے اداکاروں کو تنقید کا سامنا کرنے سے متعلق مفید مشورے بھی دیے، انہوں نے کہا کہ ہر شخص اتنا ذہین نہیں ہوتا کہ وہ آپ کے کردار یا آپ کی زندگی کے حالات کو سمجھ سکے، اس لیے اگر آپ اداکار ہیں، تو آپ کو ٹرولنگ (تنقید) کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صبر اور تحمل سے لوگوں کو اپنے نقطۂ نظر سے آگاہ کریں، ہر کسی سے یہ امید نہ رکھیں کہ وہ آپ کے کام کو فوراً سمجھ لے گا، منفی تنقید کا مثبت جواب دینا ایک فن ہے اور یہی رویہ کامیاب اداکاروں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید